26 اگست 2011 - 19:30

پچھلے دنوں برطانيہ ميں فسادات کے دوران مظاہرين پر پوليس کے تشدد آميز اقدامات پر مختلف حلقوں نے سخت ردعمل کا اظہار کيا تھا مگر اس کے باوجود برطانوي پوليس نے عام شہريوں پر تشدد کا سلسلہ جاري رکھا ہے.

ابنا: چنانچہ برطانوي پوليس کے تشدد آميز اقدامات کےنتيجے ميں کئي برطانوي شہري ہلاک ہوگئے ہيں۔ شہريوں کو الکٹرک شاک لگا کر قتل کرديا ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ايمنسٹي انٹرنيشنل نے عام شہريوں کے خلاف الکٹريک شاک کااستعمال کرنے کي بنا پر برطانوي پوليس پر شديد تنقيد کي ہے- انساني حقوق کي ديگر تنظيموں نے بھي کہا ہے کہ برطانوي پوليس کے ہاتھوں الکٹريک شاک کے ذريعے عام شہريوں کي ہلاکتوں ميں اضافے پر مختلف حلقوں ميں سخت تشويش پائي جاتي ہے - واضح رہے کہ چند دنوں قبل ايک برطانوي نوجوان کي ہلاکت کے بعد جو برطانوي پوليس کے ذريعے الکٹريک شاک لگنے سے مارا گيا تھا ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اس واقعے پر اپني گہري تشويش کا اظہارکيا ہے-

ايمنسٹي انٹر نيشنل کے ايک ترجمان نےاپنے بيان ميں کہا ہے کہ يہ تنظيم ايک عرصے سے برطانوي پوليس کے اس تشدد آميز رويے پر اپني تشويش کا اظہار کررہي ہے - ايمنسٹي انٹرنيشنل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الکٹريک شاک کے استعمال سے لوگوں کي موت واقع ہوتي ہے اسي لئے بہت ہي خاص مواقع پر اور تربيت يافتہ پوليس اہلکاروں کے ذريعے ہي ملزم کے خلاف الکٹريک شاک کا استعمال ہونا چا ہئے اور يہ ہتھيار صرف انہي پوليس اہلکاروں کے پاس ہونے چاہئيں جو ان کے استعمال کي مہارت رکھتے ہوں جبکہ اس اسلحے کے استعمال کے بعد بھي ملزم کي نگراني ہوني چاہئے -

يہاں يہ بات قابل ذکرہے کہ الکٹريک شاک کے استعمال کي وجہ سے برطانوي پوليس پر ہميشہ ہي تنقيد ہوتي رہي ہے اور گذشتہ برسوں کے دوران يہ مسئلہ ايک تنازعہ کي شکل بھي اختيار کرچکا ہے- سن دوہزار چھے ميں پوليس نے دورہم شہر ميں اليکٹريک شاک کے ذريعے ايک پينتاليس سالہ برطانوي شہري کو قتل کرديا تھا - ايمنسٹي انٹرنيشنل کے بقول الکٹريک شاک کے استعمال کي وجہ سے عام شہريوں کي ہلاکت ميں اضافہ بہرحال باعث تشويش ہے - پچھلے دنوں برطانوي پوليس کے ہاتھوں تين برطانوي شہريوں کي ہلاکت ايک ايسے وقت ہوئي ہے جب ٹٹنہم ميں برطانوي پوليس کے ذريعے ايک سياہ فام برطانوي شہري کي ہلاکت اوراس کے نتيجے ميں پورے برطانيہ ميں ہونےوالے نسلي فسادات کے بعد برطانوي محکمہ پوليس پر سخت دباؤ ہے ليکن رائے عامہ اورانساني حقوق کي تنظيموں کے دباؤ کے باوجود برطانوي پوليس عام شہريوں پر اس طرح کے مہلک ہتھياروں کے استعمال کا سلسلہ بدستور جاري رکھے ہوئے ہے -...........

/169